3 جنوری 2012 - 20:30

اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کی مشترکہ کمانڈ کے سربراہ نے ملت ایران کے خلاف مغرب کی دھمکیوں کے خطرناک نتائج کی طرف سے خبردار کیا ہے۔

ابنا: بریگيڈیر جنرل سید حسن فیروزآبادی نے آج عظیم بحری فوجی مشقوں ولایت نوے میں شریک یونٹوں کی پریڈ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں کہا کہ ملت ایران کے خلاف مغربی ملکوں کی حالیہ دھمکیوں کے ان کے لئے نہایت سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں۔

بریگيڈیر جنرل فیروزآبادی نے کہا کہ ایران دفاعی اور ڈیٹیرنٹ پالیسیوں پر یقین رکھتا ہے اور اس سے صاف ظاہر ہے کہ ملت ایران کو دھمکیاں نہیں دی جاسکتیں۔

انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران کی بحریہ بھی عنقریب فوجی مشقیں کرے گي۔
........ 
/169